حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اوگرا کی سفارش پر پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1 روپے 71 پیسے کا اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا، ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لیے ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔شہباز گل نے ٹوئٹ میں کہا کہ دنیا میں پیٹرول کی اوسط قیمت 1 عشاریہ 19 ڈالر فی لیٹر ہے تاہم پاکستان میں پیٹرول کی قیمت عشاریہ 72 ڈالر فی لیٹر ہے، دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ 47 فیصد ہوا لیکن پاکستان میں 11 فیصد ہوا۔معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ جن 27 ممالک میں پیٹرول کی قیمتیں پاکستان سے کم ہے ان میں سے زیادہ تر ممالک اپنی پیٹرولیم مصنوعات میں خود کفیل ہیں، اس وقت پیٹرولیم پروڈکٹس پر حکومت تقریباً صفر کے قریب ٹیکس وصول کر رہی ہے، کورونا کی وجہ سے پوری دنیا مہنگائی کی زد میں ہیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

کورونا کی چوتھی لہر؛ جان لیوا وائرس نے 24 گھنٹوں میں 65 افراد کو موت کی نیند سلادیا

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس میں ایک بار پھر تیزی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow