خلیج عمان میں اسرائیلی کمپنی کے آئل ٹینکر پر حملہ، 2 افراد ہلاک

عمان: بحيرہ عرب ميں عمان کے جزیرے سے کچھ دوری پر اسرائیلی ارب پتی تاجر کے آئل ٹینکر پر حملے میں عملے کے 2 ارکان ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بحیرہ عرب میں عمان کے جزیرے مسیرہ کے نزدیک ارب پتی اسرائیلی تاجر کے آئل ٹینکر پر حملہ کیا گیا ہے۔ اس آئل ٹینکر پر مغربی افریقی ملک لائبیریا کا پرچم لہرا رہا ہے۔برطانوی فوج نے دعوی کيا ہے کہ عمان کے دارالحکومت سے 300 کلوميٹر کی دوری پر جزيرہ مسيرہ کے قريب ایک بحری جہاز پر حملہ کیا گیا ہے تاہم اس کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی تھیں۔ادھر اسرائیلی تاجر کی برطانوی کمپنی زوڈیاک میری ٹائم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والا آئل ٹینکر ان کی کمپنی کا تیار کردہ ہے اور جاپان اس جہاز کی ملکیت رکھتا ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

کورونا کی چوتھی لہر؛ جان لیوا وائرس نے 24 گھنٹوں میں 65 افراد کو موت کی نیند سلادیا

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس میں ایک بار پھر تیزی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow