سونو کو دیکھ کر ایشوریا کو کس کی یاد آتی ہے، اداکارہ نے بتا دیا

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے کو اداکار سونو سود کو دیکھ کر جس کی یاد آتی ہے وہ بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیت ہیں۔اداکارہ ایشوریا رائے اور اداکار سونو سود نے فلم ہدایت کار آشوتوش گواریکر کی فلم ’جودھا اکبر‘ میں بھائی بہن کا کردار ادا کیا۔ 2008ء میں بننے والی اس فلم کے بعد سے ایشوریا رائے باقاعدگی سے سونو سود کو ہر رکشا بندھن پر راکھی باندھتی ہیں۔ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار سونو سود نے بتایا کہ فلم ’جودھا اکبر‘ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ ایشوریا رائے سیٹ پر موجود تھیں، وہ میرے پاس آئیں اور کہا کہ ’آپ کا چہرہ دیکھ کر مجھے امیتابھ بچن یاد آتے ہیں‘۔سونو سود نے یہ بھی بتایا کہ فلم میں بھائی بہن کا کردار ادا کرنے کے بعد سے ایشوریا رائے مجھے آج تک ’بھائی صاحب‘ کہہ کر مخاطب کرتی ہیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

کورونا کی چوتھی لہر؛ جان لیوا وائرس نے 24 گھنٹوں میں 65 افراد کو موت کی نیند سلادیا

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس میں ایک بار پھر تیزی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow