اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے 2 اگست سے کھول دئیے جائیں گے، تعلیمی اداروں کے اسٹاف کیلئے کورونا ویکسینشن لازمی قرار دی گئی ہے۔وزارت تعلیم نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، ویکسینیشن کے بغیر اسٹاف کو متعلقہ ادارے میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ اچانک کسی بھی تعلیمی ادارے کا دورہ کر سکتی ہے، پرائیویٹ تعلیمی ادارے اپنے اسٹاف کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

کورونا کے بڑھتے کیسز؛ کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

کراچی: کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کراچی میں ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow