سندھ حکومت کا کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ 8 اگست تک جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔سندھ خصوصا کراچی میں کورونا وائرس کی چوتھی لہرمیں اضافے کوروکنے کے لیے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں کراچی میں مزید بندشیں عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن 8 اگست تک ہوگا۔ لاک ڈاؤن کے دوران ایکسپورٹ صنعتوں کو پیداواری عمل جاری رکھنے کی اجازت ہوگی جب کہ میڈیکل اسٹورز، گروسری، پھل، سبزی بیکریزدودھ کی دکانوں پرپابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ترجمان وزیراعلی سندھ نے کہا کہ تمام مارکیٹیں بند رہیں گی، اگلے ہفتے سے سرکاری دفاتربھی بند کردیں گے، 31 اگست کے بعد ویکسین نہ لگانے والوں کو تنخواہ نہیں دیں گے، انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ سڑک پرآنے والوں کا ویکسین کارڈ چیک کیا جائے گا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

کورونا کے بڑھتے کیسز؛ کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

کراچی: کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کراچی میں ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow